ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / آئندہ انتخابات میں بی جے پی مخالف پارٹیوں کی بغیر شرط حمایت کروں گا: شنکر سنگھ واگھیلا

آئندہ انتخابات میں بی جے پی مخالف پارٹیوں کی بغیر شرط حمایت کروں گا: شنکر سنگھ واگھیلا

Wed, 26 Sep 2018 18:28:27  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،26؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز) 
گجرات کے سابق وزیر اعلی شنکر سنگھ واگھیلا نے مودی حکومت پر انتخاب سے قبل کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے انتخابات میں اس حکومت کو دوبارہ اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے بی جے پی مخالف تمام جماعتوں کا بغیر شرط حمایت کریں گے۔واگھیلا نے کہا کہ میں کسی ایک پارٹی سے نہیں ہوں، اب میں صرف بی جے پی مخالف ہوں۔میں اگلے انتخابات کے دوران تمام جماعتوں میں اپنے تعلقات کااستعمال مودی حکومت کو معزول کرنے میں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے بی جے پی 100 اسمارٹ سٹی، ہر کھیت کو پانی، ہر سال دو کروڑ نوکری دینے جیسے بڑے بڑے وعدے کرکے اقتدار میں آئی تھی لیکن ساڑھے چار سال میں اس حکومت نے سوائے نوٹ بندی کے کوئی کام نہیں کیا۔ واگھیلا نے کہاکہ میں گجرات ماڈل کو کیچڑ ماڈل کہتا ہوں، جس سے نکلا کمل اقتدار کے طورپر میں بی جے پی کے پاس آ جاتا ہے اور کیچڑ عوام کے پاس رہ جاتا ہے۔یہی ماڈل اس حکومت نے پورے ملک میں پیش کرکے عوام کو بدحال کر دیا ہے۔انہوں نے مودی حکومت پر رافیل سودے میں ریلائنس جیسی دیوالیہ کمپنی کو پارٹنر بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جس طرح بوفورس سے ملا کچھ نہیں تھا، صرف ایک چہرہ نکلا تھا وی پی سنگھ کا، جسے سب کی حمایت ملی تھی۔ویسے ہی اس بار دیکھیں گے کہ رافیل سے کیا نکلتا ہے۔اپنی انتخابی حکمت عملی کے سوال پر واگھیلا نے کہاکہ میری تمام جماعتوں سے اپیل ہے کہ ملک کے وسیع مفاد میں ایسی ہوشیاری انتخاب لڑیں جس سے عوام موجودہ حکومت کو اکھاڑ کر باہر پھینک دے۔اس کے لئے مستقل سرکار دینے والے متحدہ اتحاد کی پہل ہونی چاہئے۔خود الیکشن لڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ بھی کہنا جلد بازی ہوگی وقت آنے پر وہ اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔واگھیلا نے کہاکہ میرا پیغام صاف ہے کہ لوک سبھا کا انتخاب ریاستوں کی مقامی حالات کے مطابق لڑا جائے جس سے آپسی رسہ کشی میں ایک بھی ووٹر کا ووٹ خراب نہ جائے اور اس کا فائدہ بی جے پی نہ اٹھا سکے۔

Back to Conversion Tool


Share: